پنجاب کانگریس میں جاری تنازعہ کے درمیان پارٹی کے لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ سدھو اور سونیا گاندھی کے درمیان ہوئی یہ ملاقات وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ کے ساتھ جاری ان کے جھگڑے کو سلجھانے کے لئے اہم ثابت ہو گئی۔
کچھ دن پہلے ہی کیپٹن سنگھ نے بھی اسی مسئلےپر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔
پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے بھی سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔