ڈاکٹر راجیش بگا نے بتایا کہ بھارت واپس آنے والے افراد جن پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کی ایک فہرست محکمہ صحت کے عہدیداروں کو موصول ہوئی اور انہیں تلاش کرنے کی دو ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔
پولیس کو بھی 119 افراد کی فہرست حوالہ کرتے ہوئے انہیں تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر راجیش نے بتایا کہ تلاشی مہم میں کچھ افراد کو ڈھونڈ نکالا گیا ہے لیکن اب تک 167 افراد جو مشتبہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہیں لدھیانہ سے لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان افراد کا پتہ چلانے میں کافی دشواری ہو رہی ہیں کیونکہ ان کے پاسپورٹس پر غلط پتہ اور فون نمبر درج ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے پتے اور ٹیلیفون نمبرس تبدیل ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر راجیش نے کہا کہ لدھیا میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اور انہوں نے جلدازجلد لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔