محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے ضلع کے طلبا کے لیے ’’لانگ ڈسٹنس ریس‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
پلوامہ میں ’لانگ ڈسٹنس ریس‘ کا اہتمام ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ہری جھنڈی دکھا کر ’’لانگ ڈسٹنس ریس‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس میں مختلف عمر کے طلبہ نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق دوڑ میں (U 14، U 16 & U 19) طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ضلع پلوامہ کے گونگوں علاقہ سے شروع ہو کر ’’لانگ ڈسٹنس ریس‘‘ درسو علاقے میں ختم ہوئی۔
اس موقع پر ڈی سی پلوامہ نے طلبا کو پڑھائی کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے طلبا سے جسمانی اور ذہنی تندرستی کا خیال رکھنے کی تاکید کی۔
بعد ازاں دوڑ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔