اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Missing In Pulwama پلوامہ کا نوجوان لاپتہ، اہلخانہ نے گھر واپسی کی اپیل کی - police station kakapora

شاہد رشید شیخ کے گھر میں اس وقت غم کا ماحول ہے۔ اہلخانہ کے مطابق شاہد کی گمشدگی کے بعد ان کا رو رو کے برا حال ہے۔ اہل خانہ نے شاہد سے گھر واپس آنے کی اپیل کی کیونکہ وہ اس کی جدائی برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔Family Urges missing son to Return Home

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 28, 2022, 3:47 PM IST

Updated : Dec 28, 2022, 4:33 PM IST

پلوامہ کا نوجوان لاپتہ، اہلخانہ نے گھر واپسی کی اپیل کی

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شیخ پورہ کسرگام سے تعلق رکھنے والے شاہد رشید شیخ ولد عبدالرشید شیخ پچھلے چار روز سے لاپتہ ہے جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں گھر واپس آنے کی اپیل کی۔Youth Missing In Pulwama

شاہد رشید گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میں بی اے کی ڈگری حاصل کر رہا ہے اور کچھ روز قبل وہ اپنے امتحان فیس جمع کرنے کے لیے گھر سے گیا تھا اور تب سے لیکر آج تک وہ گھر واپس ہی نہیں آیا ہیں۔اس ضمن میں شاہد کے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں نے ان کو گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔Family Urges missing son to Return Home

شہاد کے والد عبدالرشید شیخ نے بتایا کہ ان کا بیٹا جمعہ کے دن کالج فیس جمع کرنے کے غرض سے نکالا تھا اور تب سے لیکر وہ گھر واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ان ک فون تب سے بند آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد جسمانی طور کمزور ہے اور ان کی ایک بازوں میں فریکچر ہوا ہے۔انہوں نے کہا انہوں نے شاید کی کو ڈھونے کی بہت کوشش کی لیکن ان کا پتہ نییں ملا۔

مزید پڑھیں:Youth Goes Missing in Pulwama: پلوامہ کا 16 سالہ نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی گھر واپسی کی اپیل

اس ضمن میں شاہد کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ بھی پولیس اسٹیشن کاکاپورہ میں درج کی ہے ۔ گھر والوں نے عاجزانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے بیٹے کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہے تو وہ فوری طور پر انہیں اطلاع دیں یا پھر پولیس اسٹیشن کاکہ پورہ سے رابطہ کریں.

یہ بھی پڑھیں:Kupwara Man Missing From Custody کپواڑہ نوجوان کی فوجی حراست میں گمشدگی پر سرینگر میں احتجاج

Last Updated : Dec 28, 2022, 4:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details