اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور: عالمی واٹر ڈے کی مناسبت سے پروگرام - catch the rain

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تاریخی شہر پانپور کے ٹاؤن ہال میں عالمی واٹر ڈے کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پانپور: عالمی واٹر ڈے کی مناسبت سے پروگرام
پانپور: عالمی واٹر ڈے کی مناسبت سے پروگرام

By

Published : Mar 22, 2021, 9:52 PM IST

پروگرام میں محکمہ جات کے افسران کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ ونگ کے وائس پریسی ڈنٹ انجینیر اعجاز حسین، چیرمین میونسپل کمیٹی پانپور ملک محمد یعقوب، سرپنچوں، پنچوں اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پانپور افلاک احمد بٹ، کے علاوہ بی ڈی سی چیرمین محمد الطاف میر سمیت عام و خاص کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔

پانپور: عالمی واٹر ڈے کی مناسبت سے پروگرام
پروگرام میںوزیر اعظم نریندر مودی کے 'ورلڈ واٹرس ڈے' کے حوالے سے قوم کے نام پیغام کو بھی راست دکھایا گیا۔جس میں انہوں نے آنے والے دنوں میں catch the rain پروگرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ' پانی کے تحفظ کے تئیں گرچہ حکومت کی جانب سے اقدامات کئے گئے ہیں مگر عام لوگوں کو بھی پانی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ پانی سے ہی ہماری زندگی ہے۔ ہمیں پانی کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی حفاظت کے لیے ہر سطح پر کوشش کرنی چاہیے۔اس موقع پر ٹاؤن ہال پانپور میں پانی کے تحفظ کے لئے ایک حلف برداری تقریب بھی منعقد کی گٸ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details