اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ وائلڈ لائف نے پلوامہ میں تیندوے کو پکڑ لیا - تیندوے کی موجودگی

بدھ کی صبح ضلع پلوامہ کے ملک پورہ علاقے میں نصب کیے گئے ایک پنجرے میں تیندوے کو دیکھ کر مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے پلوامہ میں تیندوے کو پکڑ لیا
محکمہ وائلڈ لائف نے پلوامہ میں تیندوے کو پکڑ لیا

By

Published : Oct 13, 2021, 6:52 PM IST

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملنگپورہ علاقے میں ایک مادہ تیندوے کو پکڑ لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے پلوامہ میں تیندوے کو پکڑ لیامحکمہ وائلڈ لائف نے پلوامہ میں تیندوے کو پکڑ لیا

آفیشلز کے مطابق تین ماہ قابل ضلع کے ملنگ پورہ، قوئیل سمیت ملحقہ دیہات کے لوگوں نے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ ان کے مطابق علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور علاقے میں ٹیم روانہ کرکے تیندوے کو پکڑنے کے لیے مختلف مقامات پر پھندے اور پنجرے نصب کیے تاہم کئی ہفتوں تک انہیں کامیابی حاصل نہیں ملی۔

متعلقہ اہکاروں کے مطابق بدھ کی صبح لوگوں نے ملک پورہ میں نصب کیے گئے ایک پنجرے میں تیندوے کو دیکھ کر فوری طور محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: سرکاری اسکیم کے تحت بھیڑوں کی تقسیم

محکمہ وائلڈ لائف کے انچارج کنٹرول روم (رینج ترال) نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ سے وہ اس تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مادہ تیندوے کو ترال کے جنگلات میں چھوڑا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details