اردو

urdu

By

Published : Apr 15, 2021, 1:01 PM IST

ETV Bharat / state

’رمضان کے دوران بھی احتیاط برتنا ضروری‘

علماء کرام کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کے دوران بھی وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کا لحاظ رکھنے کی عوام سے اپیل کی جا رہی ہے۔

’رمضان کے دوران بھی احتیاط برتنا ضروری‘
’رمضان کے دوران بھی احتیاط برتنا ضروری‘

’’رمضان المبارک بہت ہی برکتوں، رحمتوں اور بخشش کا مہینہ ہے۔ یہ ماہ مبارک اپنی برکات اور انعامات کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت کا ایک وسیع سمندر اپنے ساتھ لاتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ رمضان کے پہلے عشرہ یعنی ’’عشرہ رحمت‘‘ میں اللہ اور اسکے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اتباع میں صرف کرکے اللہ کی رحمت کے طلبگار بنیں۔‘‘

’رمضان کے دوران بھی احتیاط برتنا ضروری‘

ان باتوں کا اظہار مولانا محمد یاسین خطیب جو ادارہ اوقاف اسلامیہ ہمدانیہ کے چیئرمین بھی ہیں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ماہ مبارک رمضان میں اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لیے قیام اللیل، نماز و تراویح، تلاوت و اذکار کا اہتمام کرنا چاہئے تاہم انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے عوام سے محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے وضع کیے گئے رہنما خطوط خصوصا ماسک پہننے، ہاتھوں کو بار بار صاف کرنے اور سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے رمضان گزارنے کی اپیل کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے بعد ہی وائرس کے پھیلائو کو کم کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details