اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: کچھ مولہ گاؤں کے لوگ محکمہ بجلی سےنالاں

جنوبی کشمیر کے ترال کے کچھمولہ گاؤں کے لوگوں نے بجلی محکمے کے مقامی آفس کے باہر ایک خاموش احتجاج کیا اور انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔

کچھ مولہ گاؤں کے لوگ محکمہ بجلی سےنالان
کچھ مولہ گاؤں کے لوگ محکمہ بجلی سےنالان

By

Published : Jan 12, 2021, 1:11 PM IST

حال ہی میں ہوئی شدید برفباری کے بعد جہاں پوری وادی میں بجلی بحران میں اضافہ ہوا ہے وہیں ترال سب ضلع میں بھی دو درجن سے زائد ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے ایک وسیع آبادی گھپ اندھیرے میں ہے۔

کچھ مولہ گاؤں کے لوگ محکمہ بجلی سےنالان

اس سلسلے میں آج کچھمولہ کی آبادی نے ترال میں بجلی محکمے کے مقامی آفس کے باہر ایک خاموش احتجاج کیا اور انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا ٹرانسفارمر برفباری کے بعد خراب ہو گیا ہے لیکن متعلقہ حکام اس کی مرمت میں تساہل پسندی سے کام لے رہے ہیں جسکی وجہ ایک بڑی آبادی کو اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

سرینگر - جموں شاہراہ کی بحالی میں 5 روز لگیں گے

احتجاج پر آمادہ لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی محکمے کے ملازمین پر الزام عائد کیا کہ وہ اثر و رسوخ والے لوگوں کے ٹرانسفارمر کو جلد ٹھیک کرتے ہیں لیکن غریبوں کو تڑپایا جا رہا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انھیں ٹرانسفارمر جلد از جلد فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی آرام سے گزار سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details