وادیٔ کشمیر میں مختلف اقسام کے پھل، سبزیوں کے ساتھ ساتھ میوہجات بھی اگائے جاتے ہیں۔ یہاں کے میوہجات دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہاں کے لوگ اب تربوز بھی اگانے لگے ہیں۔ وادی کے مختلف مقامات پر لوگ تربوز بیچ کر اپنے اہل و عیال کا پیٹ پال رہے ہیں۔
یہاں ملک کی دوسری ریاستوں سے آنے والا تربوز کچھ ہی مہینوں تک رہتا ہے۔ آج کل وادی کا تیار کردہ تربوز یہاں میسر ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار بند ہیں جس کی وجہ سے لوگ بازار میں اپنا سامان فروخت نہیں کر پا رہے ہیں۔ ایسے میں ریہڑی والے تربوز بیچ کر اپنا خرچ چلا رہے ہیں۔