جنوبی کشمیر کے ترال میں انتخابات کے دوران پارٹی وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اس دوران آج متعدد نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ورکرز نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
ترال میں متعدد سیاسی ورکر جموں کشمیراپنی پارٹی میں شامل شمولیت کرنے والوں میں نیشنل کانفرنس کے سینئر ترین ورکر اور سابق بلاک صدر عبدالسلام ملک بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ جی اے میر نے شمولیت کرنے والے ورکروں کا استقبال کیا۔
یہ بھی پرھیں:
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ جی ایم میر نے کہا کہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور یہاں کی شناخت کو بچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور گپکار الائنس کو عوامی سطح پر وہ پزیرائی نہیں ملی جسکی وہ توقع کر رہے تھے اور اب گپکار غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات رواں ماہ کی 28 تاریخ سے 8 مرحلوں میں منعقد ہونگے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر ہوگی۔ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے متحدہ طور پر ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔ بتا دیں کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے محاذ میں پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، پیپلز کانفرنس، عوامی نیشنل کانفرنس، جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا شامل ہیں۔