پلوامہ کے سنگرونی زون میں ابھی تک 45 سے زائد عمر کے لوگوں میں کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ لگوایا جارہا ہے جو 85 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے۔ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق زون میں 44 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی تعداد 3 ہزار 201 ہے، جن میں ابھی تک 2 ہزار 700 سے زائد لوگوں نے پہلا ٹیکہ لگوایا ہے اور ابھی تک ایک ہزار سے زائد لوگوں نے دوسرا ٹیکہ بھی لگوایا ہے۔
پلوامہ: سنگروانی زون میں کورونا ٹیکہ کاری مہم مکمل ہونے کے قریب ہے - ضلع پلوامہ کی اہم خبر
ضلع پلوامہ میں گذشتہ برس کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سنگرونی زون میں آنے کے بعد زون میں کورونا کے خلاف 44 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں ٹیکہ کاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔
زون میں ابھی کورونا وائرس کے چالیس مثبت کیسز موجود ہیں، جن میں ایک ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ میں زیر علاج ہے اور بقیہ گھروں میں ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ زونل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شافین کا کہنا ہے کہ 'زون کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اور کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کیا جارہا ہے، جس سے لوگوں کا اچھا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ڈاکٹر شافین نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں رہنا چاہیے اور غیر ضروری باہر نکلنا ترک کرنا چاہئے، تبھی ہم کورونا وائرس سے مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔