ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں آج حضرت شیخ شریف الدین ولیؒ (شوقہ باب صاحب)کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلے میں ان کے آستانۂ عالیہ واقع نملہ بل پانپور میں کل سے ہی درود واذکار اور نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔
آستانۂ عالیہ پر کل سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا وہی علماۓ اکرام نے حضرت شیخ شریف الدین ولی کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔