اردو

urdu

Urs Of Hazrat Sufi Soch Kral صوفی بزرگ سوچھ کرال کا عرس تزک و احتشام سے منایا گیا

By

Published : Aug 21, 2022, 4:12 PM IST

Updated : Aug 21, 2022, 4:49 PM IST

وادی کے مشہور و معروف صوفی بزرگ و شاعر حضرت سوچھ کرال ؒ کا عرس مبارک آج اندر پلوامہ میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ Urs Of Hazrat Sufi Soch Kral Celebrated In Pulwama

صوفی بزرگ سوچ کرال کا عرس تزک و احتشام سے منایا گیا
صوفی بزرگ سوچ کرال کا عرس تزک و احتشام سے منایا گیا

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اندر گاؤں میں آج صوفی بزرگ ،شاعر معرفت و شریعت حضرت سوچھ کرال ؒ کا عرس مبارک ان کے آستان عالیہ میں بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ عرس کے موقع پر حسب روایت زائرین کی طرف سے درود و اذکار اور نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ کی گئیں۔ Urs Of Hazrat Sufi Soch Kral Celebrated In Pulwama

صوفی بزرگ سوچھ کرال کا عرس تزک و احتشام سے منایا گیا

پروگرام کے دورن ساز و سماع کی محفلیں بھی سجائی گئیں جس میں مختلف فنکاروں نے حضرت سوچ کرال ؒ کے کلام سنا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ آستان عالیہ پر سیکنڑوں کی تعداد میں عقیدت مند اس روحانی و صوفی بزرگ کو عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کیلئے حاضر ہوئے۔ پروگرام کے دوران ملک کے لیے خاص کر وادی کشمیر کے امن و امان کے لیے خصوصی دعاٸیں کی گٸیں۔ Urs Of Hazrat Sufi Soch Kral

یہ بھی پڑھیں:Mushaira in Memory of Soch Kral: پلوامہ میں صوفی شاعر سوچ کرال کی یاد میں محفلِ مشاعرہ

Last Updated : Aug 21, 2022, 4:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details