اردو

urdu

ETV Bharat / state

URS Baba Jalali in Tral: بابا یوسف جلالیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا - ترال بابا جلالی عرس

میڈورہ، ترال میں روحانی بزرگ ولی کامل حضرت بابا یوسف جلالی علیہ الرحمۃ کا عرس انہتائی تزک و اہتشام کے ساتھ منایا گیا جس دوران درود و اذکار کی محافل کے ساتھ ساتھ خصوصی اجتماعی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ URS Baba Jalali Observed with Religious Fervor In Midoora Tral

بابا یوسف جلالیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
بابا یوسف جلالیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

By

Published : Feb 7, 2023, 8:09 PM IST

بابا یوسف جلالیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

پلوامہ:سب ضلع ترال کے میڈورہ علاقے میں روحانی بزرگ حضرت بابا یوسف جلالی علیہ رحمہ کا عرس مبارک انہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ میڈورہ علاقے میں قائم بابا یوسف جلالی کے آستان عالیہ پر گزشتہ شب سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا ہے۔ جہاں ذکر وا ذکار، خطمات المعظمات اور درود و سلام کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔رات بھر نزدیکی دیہات سے آئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شب خوانی میں محو رہی۔

اس کے علاوہ آستان عالیہ پر دن بھر خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دن بھر میڈورہ علاقے میں رونق رہی جس دوران مرد، خواتین، بچے، بوڑھے سبھی آستان عالیہ پر حاضری ہو کر اللہ رب العزت سے اپنی مغفرت سمیت دیگر حاجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں جبکہ میڈورہ میں بچوں کی دلچسپی کے لیے جھولے بھی لگائے گئے تھے جن پر بچے سوار ہوکر خوشی سے جھوم رہے تھے۔

ایک مقامی عقیدت مند نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا حضرت بابا یوسف جلالی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک حسب روایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس دوران عالمی امن و مان اور مسلم امت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حضرت جلالی رحمۃ اللہ تعالیٰ سمیت سبھی روحانی بزرگوں کی تعلیمات کا اصل مقصد مخلوق کو اپنے خالق کی پہچان کرانا ہے۔ اور اسی لئے اولیاء عظام کی تعلیمات پر عمل باعث نجات ہے۔

مزید پڑھیں:Peaceful End of Khwaja Garib Nawaz Urs اجمیر میں خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کا پرامن اختتام

قابل ذکر ہے کہ ’پیر وار‘ یعنی بزرگوں کی سرزمین کے نام سے مشہور وادی کشمیر کے سبھی اضلاع، قصبہ جات اور دیہات میں تبلیغ دین اور تزکیہ نفس کے لیے وارد ہونے والے بزرگان دین اور اولیاء عظام کے عرائس انہتائی تزک و اہشتام کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ آستان عالیہ، بقعہ جات اور درگاہوں، خانقاہوں کے ساتھ یہاں کے باشندوں کی عقیدت جڑی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details