ضلع پلوامہ کے زاہد باغ علاقے میں زمین دوز دھماکے (آئی ای ڈی)کے ذریعے فوج کی 55 آر آر کیسپر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں دو حفاظتی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، تاہم اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
پلوامہ آئی ای ڈی دھماکے میں دو اہلکار زخمی - کشمیر
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کی صبح زاہد باغ علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک فوجی گاڑی پر بارودی دھماکے سے حملہ کیا جس میں دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پلوامہ آئی ای ڈی دھماکے میں دو اہلکار زخمی
دھماکے سے فوجی گاڑی کو معمولی نقصان ہوا ہے اور دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی جس سے لوگ خوفزدہ ہوئے۔