اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ سے عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ان افراد سے حزب المجاہدین اور البدر عسکری تنظیموں کا مواد برآمد کیا گیا ہے۔ جس سے یہ لوگ عسکری جماعتوں کی جڑیں مضبوط کرنے کا کام کر رہے تھے۔

اونتی پورہ سے عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار
اونتی پورہ سے عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

By

Published : Sep 19, 2020, 5:00 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے دو معاونوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ان معاونوں کو ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ اور کھریو علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ان افراد سے حزب الماہدین اور البدر عسکری تنظیموں کا مواد برآمد کیا گیا ہے۔ جس سے یہ لوگ عسکری جماعتوں کی جڑیں مضبوط کرنے کا کام کر رہے تھے۔

اونتی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 56/2020 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details