اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing in Pulwama پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی - پلوامہ فائرنگ میں محکمہ جنگلات کے ملازمین زخمی

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں نامعلوم افراد نے محمکہ جنگلات کے ملازمین پر حملہ کیا۔ حملے میں دو ملازمین زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی دونوں کو علاج کے لیے سرینگر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ forest department employees injured in Pulwama firing

پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی
پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی

By

Published : Jul 19, 2023, 11:42 AM IST

Updated : Jul 19, 2023, 1:01 PM IST

پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سنگروانی کے جنگلات میں رات کے اوقات کے دوران فائرنگ کا ایک واقع پیش آیا ہے جس میں محمکہ جنگلات کے دو ملازمین زحمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے بگندر سنگروانی پُل کے قریب کچھ نامعلوم افراد نے فاریسٹ گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ اس واقعے میں محمکہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی ہو گئے جن کی شناخت فارسٹر جہانگیر احمد چاچی ساکنہ گوجی پتھیری بڈگام اور محمکہ جنگلات کے عارضی ملازم عمران یوسف وانی مونو چاری شریف کے بطور ہوئی ہے۔ دونوں کو علاج کے لیے پہلے سی ایچ سی راجپورہ منتقل کیا گیا لیکن انہیں بہتر علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بھی فائرنگ کی تصدیق کی جبکہ پولیس نے ابھی تک اس واقع کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Anantnag Militant Attack اننت ناگ، عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی

پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر نامعلوم بندوق بردار کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی رات محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں بگندر پل سے کچھ فاصلے پر سونا بنجر کے مقام پر ایک ناکا لگایا تھا۔ جنگلات کے کارکنوں نے یہ ناکا جنگل میں غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو پکڑنے کے لیے لگایا تھا۔ اس سے قبل شام کے وقت نامعلوم بندوق بردار نے انتناگ میں دو غیر مقامی افراد پر فائرنگ کی جس میں وہ زحمی ہوگئے،۔ وہیں کچھ روز قبل اس طرح کا ایک واقعہ شوپیان میں بھی پیش آیا تھا۔

Last Updated : Jul 19, 2023, 1:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details