اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کی تصویر اپلوڈ کرنے پر دو افراد گرفتار

جنوبی کشمیر کے کھریو پامپورعلاقے میں دو افراد کو خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

خاتون کی تصویر اپلوڈ کرنے پر دوافراد گرفتار
خاتون کی تصویر اپلوڈ کرنے پر دوافراد گرفتار

By

Published : May 28, 2020, 3:46 PM IST

جہاں ایک طرف مسلسل لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ وہیں سماج میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ان حالات میں بھی اس طرح کے کام کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، جنوبی کشمیر کے کھریو پامپور علاقے میں دو افراد نے ایک خاتون کی تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے اس کی عزت کو داو پر لگا دیا۔

کھریو پولیس نے دونوں افراد جن کی شناخت یعقوب کھانڈے اور محمد قاسم آہنگر کے بطور ہوئی ہے، کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کیا ہے۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کاروائی کو بروقت قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details