اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈگری کالج ترال میں شجرکاری مہم چلائی گئی - کشمیر

شجر کاری مہم کا آغاز ریجینل ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری معراج الدین ملک نے کیا۔ اس موقع پر کالج کے این ایس ایس کیڈٹس اور سوشل فاریسٹری کے ملازمین نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ڈگری کالیج ترال میں شجرکاری مہم چلائی گئی
ڈگری کالیج ترال میں شجرکاری مہم چلائی گئی

By

Published : Mar 7, 2021, 3:28 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج ترال میں آج محکمہ سوشل فاریسٹری کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران سینکڑوں دیودار کے پودے لگائے گئے۔

ڈگری کالیج ترال میں شجرکاری مہم چلائی گئی

شجر کاری مہم کا آغاز ریجینل ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری معراج الدین ملک نے کیا۔ اس موقع پر کالج کے این ایس ایس کیڈٹس اور سوشل فاریسٹری کے ملازمین نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دیگر طلباء نے اس مہم کو خوش آیند قرار دیکر اسے ایک اچھی پہل سے تعبیر کیا۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل بشیر احمد میر اور سوشل فاریسٹری پلوامہ ڈویژن کے ڈی ایف او منظور احمد بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر : کووڈ-19 کے 79 نئے کیسز، 87 افراد صحتیاب ہوئے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری معراج الدین ملک نے بتایا 'امسال محکمے نے قریباً سات لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے اور شجرکاری مہم میں آنے والے ماہ میں تیزی لائی جائے گی۔ اس دوران شجرکاری مہم کے زریعے وادی کے قرب و جوار میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جاییں گے اور اس پہل سے وادی کشمیر کے ماحول پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details