پلوامہ (جموں کشمیر) :محکمہ ٹرانسپورٹ پلوامہ نے جمعرات کو ضلع کے ٹرائل گراؤنڈ، چندگام میں ایس ڈی آر ایف ٹیم کے اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والے افراد کے لئے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکمہ کے افسران نے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی تلقین کی۔
افسران نے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ دینے والوں سے مقررہ رفتار کی حد میں ہی گاڑی چلانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ حاضرین کو ڈرائیورنگ کے دوران سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننے پر بھی زور دیا گیا اور بتایا گیا کہ وضع کیے گئے قوانین نہ صرف ڈرائیوروں پر راہگیروں کی حفاظت کے لیے ہی وضع کیے جاتے ہیں۔