اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج - احتجاجی ملازمین

جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنی مانگوں کو لیکر خاموش احتجاج کیا۔

ترال: عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج عارضی ملازمین
ترال: عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج عارضی ملازمین

By

Published : Aug 24, 2020, 7:24 PM IST

محکمہ دیہی ترقی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین جموں و کشمیر کے طول و ارض میں اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج پر ہیں۔

اس ضمن میں پیر کو محکمہ دہی ترقی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے بلاک آفس ڈاڈسرہ میں اپنی مانگوں کو لیکر ایک خاموش احتجاج کیا۔

ترال: عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج عارضی ملازمین

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ایم جی نریگا اور محکمہ دیہی ترقی کی دیگر اسکیموں کو زمینی سطح پر کامیاب بنانے میں ان ملازمین کا کلیدی رول رہا ہے تاہم محکمہ یا انتظامیہ کی جانب سے عارضی ملازمین کی بہبودی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

احتجاجی ملازمین مطالبہ کر رہے تھے کہ انکے لیے ایک مربوط جاب پالیسی مرتب کی جائے، انہیں محکمہ میں مستقل کرکے انکی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترال ٹائون میں بھی ان ملازمین نے احتجاج کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details