موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں جہاں بجلی کی غیر اعلانیہ تخفیف سے لوگ عاجز آچکے ہیں۔ وہیں نیوکالونی، لالگام کی آبادی کا الزام ہے کہ محکمہ پی ڈی ڈی جان بوجھ کر انہیں اندھیرے میں رہنے کے لیے مجبور کر رہا ہے۔
ترال: نیو کالونی، لالگام کی آبادی بجلی سے محروم ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیو کالونی کے باشنوں نے دعویٰ کیا کہ ’’متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود نیو کالونی کو بجلی دستیاب نہیں کرائی جا رہی ہے۔‘‘
مقامی باشندوں نے بتایا کہ کئی کنبوں نے نیو کالونی میں رہائش اختیار کی تاہم یہاں انہیں بجلی، پانی اور رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں بجلی دستیاب کرانے کی غرض سے انہوں نے کئی بار محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کے پاس تحریری و زبانی درخواستیں دیں، تاہم اس کے باوجود انہیں بجلی سپلائی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پلوامہ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے اعلیٰ افسران انہیں از خود برقی ترسیلی لائنیں اور بجلی کے کھمبے نصب کرنے کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں۔
مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انہیں بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔