اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: کارمولہ کے جنگلات میں آتشزدگی

مقامی لوگوں نے آگ لگتے ہی محکمہ جنگلات کے ملازمین کو مطلع کیا۔ جس کے بعد ایک ٹیم کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا اور آگ پر جزوی طور قابو پایا گیا۔

Tral: Forest fire in Carmola
ترال: کارمولہ کے جنگلات میں آتشزدگی

By

Published : Oct 21, 2020, 4:41 AM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع کارمولہ جنگلات میں آج سہ پہر آگ لگنے سے سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کارمولہ کے جنگلات میں یہ آگ آج دوپہر کے بعد نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ایک وسیع علاقے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مقامی لوگوں نے آگ لگتے ہی محکمہ جنگلات کے ملازمین کو مطلع کیا۔ جس کے بعد ایک ٹیم کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا ہے اور آگ پر جزوی طور قابو پایا گیا ہے۔

ایک اعلی عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ مسلسل خشک موسمی حالات کی وجہ سے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں لہذا وہاں جانے والے افراد کو سگریٹ نوشی یا آگ جلانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details