ترال:میونسپل کمیٹی ترال میں اس وقت دگردوں حالات پیدا ہوگئے جب کمیٹی کے ایک کونسلر طاہر منصور زرگر نے کمیٹی سے اپنا سپورٹ واپس لے لیا۔ اس بارے میں انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو ایک تحریری خط میں اپنی حمایت واپس لینے کے لیے تحریری طور پر لکھا ہے اور اس بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے عمل شروع ہو گیا ہے۔ Tral councilor Tahir Mansoor announced to withdraw support from the committee
Councilor MC Tral withdrew Support ترال کونسلر طاہر منصور نے میونسپل کمیٹی کی حمایت واپس لینے کا اعلان کیا - ترال کونسلر طاہر منصور نے حمایت واپس لینے کا اعلان
میونسپل کمیٹی ترال کے کونسلر طاہر منصور زرگر نے یہ الزام لگاتے ہوئے حمایت واپس لے لیا کہ ایم سی ترال کی کمیٹی عوامی خواہشات پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئی ہے اور صدر ایم سی ترال اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اپنا سپورٹ واپس لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ Councilor MC Tral withdrew Support
یہ بھی پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طاہر منصور زرگر نے بتایا کہ ایم سی ترال کی کمیٹی عوامی خواہشات پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئی ہے اور صدر ایم سی ترال اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اپنا سپورٹ واپس لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تاہم انھوں نے عوامی خدمت کو جاری رکھنے کا عہد دہرایا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو اپنے خط میں انہوں نے ایم سی ترال کے صدر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ موصوف نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر لاکھوں روپیہ اینٹھ لیا ہے۔ واضح رہے کہ ترال ٹاؤن میں تیرہ وارڈ ہیں اور فی الوقت سات وارڈز کو ہی نمائندگی حاصل ہے۔ سابق صدر راکیش پنڈتا کو عسکریت پسندوں نے گزشتہ برس جون میں ہلاک کیا تھا۔