اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Roads: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ترال کے ہفو نگین پورہ علاقے میں لوگوں نے رابطہ سڑکوں کی مرمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔ Residents Protest

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
ہفو نگین پورہ کی سڑک خستہ ہال

By

Published : May 24, 2022, 2:12 PM IST

ترال: جموں و کشمیر سب ضلع ترال علاقے میں کچھ اہم رابطہ سڑکوں کی حالت خستہ حال ہونے سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترال سے پنگلش جانے والی اہم سڑک کی حالت پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ ترال کے ہفو نگین پورہ علاقے کی آبادی نے اس معاملے کو لیکر خاموش احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ Bad condition of road irks residents

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس بڑے گاؤں کو یکسر نظر انداز کیا ہے کیونکہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور سڑک کی خستہ حالی سے اب سومو سروس بھی بند ہو گئی ہے۔ ilapidated Roads in Tral


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک کئی دیہاتوں کو ترال ٹاون کے ساتھ ملاتی ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ سڑک پر نہ ہی تارکول بچھانے کا انتظام کر رہی ہے اور نہ ہی تعمیر تجدید کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انھیں اور خاص کر بیماروں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔ ہفو نگین پورہ کی آبادی نے مقامی سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details