کورونا وائرس میں اضافے کو روکنے کے لئے جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ضلع پلوامہ میں تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔
پلوامہ: کرفیو کے دوران ریل خدمات جاری - ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی متاثر
جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے 24 اپریل کی رات آٹھ بجے سے 26 اپریل یعنی پیر کی صبح کے چھ بجے تک کرفیو نافذ کیا ہے۔
ریل کی آواجاہی
وہیں دوسری جانب ریل خدمات کو بحال رکھا گيا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد دیگر شعبوں کی طرح ریل سروس کو بھی معطل کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ تاہم آج کورونا کرفیو نافذ ہونے کے باوجود ریل خدمات کو بحال رکھا گیا ہے۔