پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ٹریڈرس فیڈریشن کے ممبران کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقدکیا گیا۔ اجلاس میں ٹریڈرز فیڈریشن کے ممبران اور قصبہ پلوامہ کے ذی وقار شہریوں نے شرکت کی۔
پلوامہ ٹریڈرز فیڈریشن 40 ممبران پر مشتمل ہے جن میں سے 25 ممبران نے پرانے ٹریڈرس فیڈریشن کو تحلیل کرنے کے حق میں اپنی رائے ظاہر کی۔ ٹریڈرس فیڈریشن ممبران کے مطابق سابقہ ٹریڈرز فیڈریشن نے ایک لمبے عرصے سے تاجروں کی بہبودی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے پرانے ٹریڈرس فیڈریشن کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ٹریڈرس فیڈریشن نے جہانگیر احمد کو پلوامہ ٹریڈرس فیڈریشن کا عبوری صدر منتخب کیا گیا۔ وہیں ٹریڈرس فیڈریشن نے نئی باڈی نومبر تک منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔Traders Federation Dissolved in Pulwama