پلوامہ: پلوامہ پولیس نے عسکریت پسندوں کی حمایت میں ملوث ہونے کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے تین ساتھیوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے ان کی شناخت عمر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ سیٹھر گنڈ کاکاپورہ، آفتاب حسین ڈار ولد عبدل غنی ڈار ساکنہ آینگنڈ راجپورہ اور ہلال احمد خان ولد محمد انور خان ساکنہ ہکھری پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے ان تینوں میں سے ایک کا تعلق راجپورہ تحصیل سے جبکہ ایک کا تعلق پلوامہ اور ایک کا تعلق کاکاپورہ تحصیل سے ہیں۔ یہ تینوں نوجوان ان علاقوں کے تعلق رکھتے ہے جہاں پر عسکریت پسندوں کی موجودگی زیادہ ہوتی تھی اور ان علاقوں میں عسکریت پسند کافی سرگرم نظر آتے تھے۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ: تین عسکریت پسندوں کے معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ