اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال : عسکریت پسندوں کے معاون سے بارودی مواد برآمد، تین گرفتار

پوچھ گچھ کے دوران ان کے قبضے سے بارودی سرنگ میں استعمال ہونے والے مواد کی بھاری مقدار ضبط کی گئی۔

By

Published : Feb 17, 2021, 6:38 PM IST

IED MATERIAL RECOVERED
IED MATERIAL RECOVERED

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پورہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاڈسرہ، ترال میں عسکریت پسندوں کے تین معاون گرفتار کیے گئے ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی سرنگ میں استعمال ہونے والا مواد ضبط کیا گیا۔

عسکریت پسندوں کے معاون سے بارودی مواد برآمد، تین گرفتار

پولیس کے مطابق سی ار پی ایف اور پولیس کی جانب سے بٹہ گنڈ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اس دوران عسکریت پسندوں کے تین معاوبن کو گرفتار کیا۔ ان تین افراد کی شناخت شفاعت احمد ساکنہ بٹہ گنڈ، ماجد بٹ، بٹہ گنڈ اور عمر رشید ساکنہ ڈاڈسرہ کے بطور ہوئی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران انکے قبضے سے بارودی سرنگ میں استعمال ہونے والے میٹریئل کی بھاری مقدار ضبط کی گئی۔ یہ تینوں معاون حزب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کو رہائش، اسلحہ و بارود فراہم کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: این سی کی جانب سے حد بندی کے عمل کو آگے نہ بڑھانے کی اپیل

پولیس نے ان کے قبضے سے آٹھ ایلیکٹرانک ڈیٹونیٹر، سات اینٹی میکینزم سویچز، تین پریشر سویچز، ایک امپرووائیزڈ سویچ اور اینٹی مائن وائرلیس اینٹینہ برآمد کیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details