اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thief Caught Red Handed in Pampore: پانپور پولیس کا چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ

پانپور پولیس Pampore Policeنے روٹین گشت کے دوران ایک شخص کو گرفتار Thief Caught Red Handed in Pamporeکرکے نقب زنی کے لئے استعمال میں لائے جانے والے اوزار سمیت ایک گاڑی کو بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Thief Caught Red Handed in Pampore: پانپور پولیس کا چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ
Thief Caught Red Handed in Pampore: پانپور پولیس کا چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ

By

Published : Jan 17, 2022, 1:04 PM IST

ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں جموں و کشمیر پولیس J&K Policeنے ایک چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار Thief Caught Red Handed in Pamporeکرنے کا دعویٰ کیا۔

پانپور پولیس کا چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ

ایس ڈی پی او پانپور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص پولیس ٹیم کے روٹین گشت کو دیکھنے کے بعد فرار ہونے لگا۔

پانپور پولیس Pampore Policeکا کہنا ہے کہ انہوں نے اس شخص کا تعاقب کرتے ہوئے اسے دھر لیا۔

پولیس کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار کئے شخص نے ایک مقامی دکان سے چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکی نشاندہی پر جب پولیس نے دکان کا معائنہ کیا تو دکان کا شٹر ٹوٹا اور سامان بکھرا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:بہرائچ: تین موٹرسائیکل چور گرفتار

پانپور پولیس نے نقب زنی میں استعمال کیے جانے والے اوزار سمیت ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر Jk04A..1105 کو بھی ضبط کر لیا ہے۔

گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت کھنموہ، پانپور کے رہنے والے ظہور احمد چوپان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پانپور پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ 06/2022 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

پانپور پولیس نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے شخص سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details