جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سامبورہ پانپور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں گزشتہ شب چوری کی ایک واردات انجام دی گئی۔ جس دوران چوروں نے اسکول سے ضروری کاغذات چرا لیا۔
اس سلسلے میں مزکورہ اسکول نے پولیس سٹیشن پانپور میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے آج اسکول کا معائنہ کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔اسکول میں تعینات ایک استاد نے کہا کہ گزشتہ شب کچھ نامعلوم افراد اسکول کے چھت توڑ کر اسکول کے دفتر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے لاکروں و کتابوں اور کرسیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ چوروں نے اسکول کی اہم رجسٹریشن، رجسٹری اور سرٹیفکیٹ بک کو چوری کیا۔