اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال میں کئی مقامات پر چوری کی وارداتیں

جنوبی کشمیر کے ترال میں دوران شب نقب زنوں نے متعدد دکانوں اور ایک معروف زیارت گاہ کو لوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ترال میں کئی مقامات پر چوری کی وارداتیں
ترال میں کئی مقامات پر چوری کی وارداتیں

By

Published : Nov 15, 2020, 5:39 PM IST

تفصیلات کے مطابق دوران شب نقب زنوں نے مہشور زیارت حضرت امیرکبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے سیفیوں سے روپے اڈانے کی کوشش کی ہے تاہم وہ سیفوں کو اڈانے میں ناکام رہے۔

مقامی لوگوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ 'خانقاہ فیص پناہ کی درگاہ پر معمور سیکورٹی کے اہلکاروں نے نقب زنوں کو پکڑنے میں ناکام کیوں ہوے ہیں؟

ادارہ اوقاف اسلامیہ کے سیکرٹری غلام حسن راتھر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ادارے کے کلرک نے ان کو آج صبح مطلع کیا جس کے بعد انھوں نے پولیس کو مطلع کیا بعد میں پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کیا ہے۔'


ادھر نقب زنوں نے ٹاون کے ایک درجن سے زاید دکانوں کے شٹر توڈ کر چوری کرنے کی کوشش کی ہے جن میں چند میڈیکل دکانات اور کریانہ دکانات شامل ہیں۔


ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ترال پولیس نے نقب زنی کی اس واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں شروع کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details