اردو

urdu

By

Published : Aug 25, 2022, 9:31 PM IST

ETV Bharat / state

Thana Diwas in Pulwama پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پلوامہ میں تھانہ دیوس کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ Thana Diwas in Pulwama

thana-diwas-observed-in-pulwama
پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پلوامہ میں تھانہ دیواس کا انعقاد

پلوامہ:پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے آج ضلع پلوامہ کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ پولیس نے ضلع کے کاکاپورہ، پلوامہ، راجپورہ، لیتر اور پی پی نیوا میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا تھا۔ تھانہ دیوس کی صدارت متعلقہ نگران پولیس افسران نے کی،جس میں سرپنچوں، پنچوں، معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن، متعلقہ علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ Thana Diwas Observed in Pulwama Police Stations

میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ کی جانب سے ان کے جلد ازجلد متعلقہ محکموں کے ساتھ بات کی جائے گی۔

اس موقع پر پولیس افسران نے بتایا کہ تھانہ دیوس پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کرنے اور عام لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے ازالے کے لیے ایک اقدام ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کو عوامی اعتماد میں اضافے کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے،جس سے عوام کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:



جرائم اور سماجی برائیوں کے خلاف جنگ۔ شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے اس طرح کی میٹنگوں کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا جس سے کمیونٹی پولیسنگ اور عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details