پلوامہ:جنوبی ضلع پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں جمعے کے روز 13 سالہ لڑکی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے لاجورہ گاوں میں جمعے کے روز اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 13سالہ لڑکی کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیرمعمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔