اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان - گلاب باغ گاؤں میں دو سو سے زائد کنبے رہائش پزیر

گاؤں میں اسکول نہ ہونے کی وجہ سے ایک گاؤں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے کئی کلومیٹر دور دوسرے گاؤں میں جانا پڑ رہا ہے۔

گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان
گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Aug 19, 2020, 8:13 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ دعوے کرتی ہے لیکن یہاں کے متعدد علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، جس سے عوام پریشان ہے۔ ٹاون ترال سے محض تین کلومیٹر دور گلاب باغ گاؤں میں دو سو سے زائد کنبے رہائش پزیر ہیں، لیکن گاؤں میں بنیادی سہولیات برائے نام ہے۔

گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں کے مطابق گاوں ھذا میں ایک بھی اسکول نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے بچوں کو دوسرے گاؤں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانا پڑ رہا ہے۔

مقامی نمبردار غلام قادر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گاؤں میں عوام کو مختلف تکالیف کا سامنا ہے، لیکن سب سے بڑا مسئلہ اسکول کا ہے جو یہاں موجود نہیں ہے۔ اسی طرح گاؤں کی آبی اول اراضی کو آپباشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نہروں کی صفائی عرصہ دراز سے نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے مقامی نہریں اب سکڑ گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: جل شکتی محکمے کے خلاف احتجاج


ایک نوجوان شاہد نے بتایا کہ ہمارے گاؤں کے بچوں کو کئی کلومیٹر دور دوسرے گاؤں میں جانا پڑ رہا ہے، جبکہ آج تک یہ گاؤں سکول سے محروم ہے۔ شاہد نے مزید بتایا کہ اس معاملے کو لے کر وہ کئی بار حکام کے پاس چلے گئے لیکن اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ گلاب باغ ترال کی آبادی گورنر انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details