اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور میں ڈرائیوروں کا احتجاج - پانپور میونسپل کمیٹی

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔

پانپور میں ڈرائیوروں کا احتجاج
پانپور میں ڈرائیوروں کا احتجاج

By

Published : Sep 14, 2020, 6:18 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ڈرائیوروں نے انہیں اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک دہائی سے سومو اسٹینڈ سے وادی کے مختلف اضلاع کی جانب سومو سروس چلا رہے ہیں جس کے متعلق رجسٹریشن سمیت دیگر دستاویز ان کے پاس موجود ہیں۔

پانپور میں ڈرائیوروں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں اسٹینڈ سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کا مجوزہ فیصلہ ڈرائیوروں کے حق میں نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد ہمیں سومو اسٹینڈ سے بے دخل کرکے ہمیں بے روزگار کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

اس ضمن میں پانپور میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر شکیل احمد نے اسٹینڈ کا دورہ کرکے احتجاجی ڈرائیوروں کے مطالبات سننے کے بعد کہا ’’یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور جلد ہی اس ضمن میں انصاف منظر عام پر آئے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details