اونتی پورہ:پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ نے جرائم،سکیورٹی صورتحال کے منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کی صدرات ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر نے کی۔ اس میٹنغ میں ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ڈار، ایس ایچ اوز اور پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے انچارج نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ اجلاسوں کی پیروی اور مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں بشمول مقدمات کی تفتیش، جرائم کو نمٹانا، این ڈی پی ایس، یو اے پی اے کیسز اور جوابدہ پولیسنگ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
SSP Awantipora Meeting اونتی پورہ میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد - Crime security review meeting
ڈسٹرکٹ پولیس اونتی پورہ کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کے پس منظر میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ ڈی پی ایل اونتی پورہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر نے کی۔
انہوں نے پی آر آئی کی حفاظت اور انتظام کو موثر بنانے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی نے افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات کی لعنت کے خلاف لڑنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور سماجی جرائم کی روک تھام کے لیے لگن سے کام کریں۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے شرکت کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ زیر تفتیش فوجداری مقدمات کو مقداری اور کوالیٹیٹو نمٹانے کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں:DGP Chairs Security Meeting پولیس سربراہ نے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی
ایس ایس پی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی توجہ کا نقطہ نظر اپنائیں اور اپنی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ایس ایس پی نے شریک افسران کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے زیر نگرانی علاقہ جات میں موثر نگرانی کے لیے اعلیٰ ترین حکمت عملی اختیار کرکے چوکنا رہیں، تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔