اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے سنگم علاقے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع پلوامہ کے متعدد علاقے زیرآب آچکے ہیں جس کی وجہ سے ضلع پلوامہ کے کئی رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پلوامہ، سرینگر پلوامہ رابطہ سڑکوں پر ٹریفک منقطع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Srinagar-Pulwama Link Road Closed Due To Flood Situation
ضلع پلوامہ کے کوئیل، پینگلنہ، وورباغ، گنڈی پورہ، پہو، ریتنی پورہ اور کاکاپورہ سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ان علاقوں میں کھیتوں کے ساتھ ساتھ مکانات بھی زیر آب ہو گئے ہیں، جب کہ کچھ علاقوں میں دھان کی فصل کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو راحت رسانی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیے۔ اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے کہا کہ ہم کسی بھی امکانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔Flood Situation in Jammu And Kashmir