اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کا ڈر، تھوکنے پر جرمانہ - kashmir latest news

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر تھوکنا اور ماسک نہ پہنے پر 500 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کورونا کا ڈر، تھوکنے پر جرمانہ
کورونا کا ڈر، تھوکنے پر جرمانہ

By

Published : Apr 20, 2021, 10:25 PM IST

پلوامہ میں COVID-19 انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے سیکشن 34 اور سیکشن 188 کے تحت ضلع پلوامہ میں ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔ مزید یہ کہ عوامی مقامات پر تھوکنے کی بحالی بھی ایک ذمہ دار جرم قرار دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلوامہ بصیر الحق چودھری جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہے نے آج ایک حکم جاری کیا ہے جس میں لوگوں کو عوامی مقامات یا کام کی جگہوں پر تھوکنے سے بچنے کے ساتھ ساتھ ماسک لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عوامی کو جاری کردہ ہدایت پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی گئی ہے بصورت ديگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 500 روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محمکہ صحت اور طبی ماہرین نے لوگوں کو ماسک لگانے، معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے ، ہاتھ دھونے ، سینیائٹرز کا استعمال اور کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلانے کے لئے عوامی مقامات پر تھوکنے سے بچنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے لازمی طور پر ماسک پہننے اور عوامی مقامات پر تھوکنے سے منع کرنے سے متعلق انتظامیہ کے جاری کردہ آرڈر کے موثر نفاذ کے لئے ضلع بھر میں خصوصی مہم چلائی جائے گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details