اردو

urdu

ETV Bharat / state

گرفتار شدہ استاد کی رہائی کا مطالبہ

جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ کے ایک نجی اسکول میں گذشتہ روز ایک استاد نے شاگرد کو سزا کے نام پر پٹائی کی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل گردش کر رہا ہے۔

sc dg

By

Published : Mar 17, 2019, 12:23 AM IST


ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس نے مزکورہ استاد کو حراست میں لیا اور ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی شروع کر دی۔

تاہم سکول انتظامیہ کا ماننا ہے کہ مزکورہ استاد بے حد قابل و نیک سیرت شخص ہے وہیں سکول کے طلبہ کا بھی ماننا ہے کہ مزکورہ استاد نیک سیرت ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی پڑھائی کے تیئں کافی سنجیدہ ہیں۔

sc dg

انتظامیہ نے کہا کہ استاد کے ہاتھوں بچے کی پٹائی کا واقعہ بد قسمتی سے کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔

محکمہ تعلیم کے افسران کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو تربیت دینے اور بچوں کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش آنے کے لیے بہتر حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے اور ساتھ ہی ایسے واقعات کو روکنے کے لیے قانونی طور پر اقدامات بھی عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

sc dg

تعلیم کے ماہرین کا ماننا ہے کہ استاد اور شاگرد کا رشتہ نازک اور اہم ہوتا ہے لہذا شاگرد استاد کی ہر حرکت سے اثر انداز ہوجاتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details