پلوامہ: جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع پلوامہ میں محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے اراضی کی ٹیسٹنگ کے لئے خصوصی Soil Testingلیب کا افتتاح کیا۔ محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے دیگر افسران کے ہمراہ لیب کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف مشینوں اور انکے طریقہ کار کے متعلق معلومات حاصل کی۔ Soil Testing lab in Pulwamaضلع پلوامہ میں اس طرح کی لیب کے افتتاح سے کسانوں کو کافی فائدہ حاصل ہونے کے توقع ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر غلام رسول میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع پلوامہ کے ہزاروں کسان باغبانی کے ساتھ وابستہ ہیں اور بیشتر کسان ہائی ڈینسٹی باغات کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔‘‘ Soil Testing lab Inaugurated in Pulwamaانہوں نے مزید کہا کہ ’’مٹی کی جانچ کے بعد بآسانی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسان کو کس فصل کی کاشت میں زیادہ پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔‘‘