جموں وکشمیر میں کھیلوں کی فہرست میں ایک اور دلچسپ انٹرنیشنل کھیل سُوکر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کھیل کو سرکاری کی جانب سے پانپور میں منعقدہ ایک سمینار میں متعارف کرایا گیا۔ اس سے قبل اس کھیل کو 2007 میں عارضی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے ٹاون ہال میں آج انٹرنیشنل سُوکر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار کا انعقاد ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ نے کیا۔ سیمنا میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ کے علاہ، جنرل سکرٹری سوکر ایسوسی ایشن انڈیا، پولیس و دیگر افسرآن اور نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سُوکر کھیل کو پہلے 2007 میں وادی میں عارضی طور پر شروع کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ کھیل آگے جاری نہیں رہ سکا۔ تاہم آج ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں اس کھیل کو سرکاری طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کھیل کو اب جموں وکشمیر کی کھیل فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔
سوکر کھیل میں دو یا چار کھلاڑیوں کے بیچ میں میچ کھیلا جاتا ہے۔ جو کھلاڑی روبو کے ذریعے سے ایک گیند کو ایک سرآخ میں ڈال لیتے ہیں وہ میچ میں فاتحہ قرار دیا جاتا ہے۔