سرینگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں بھاری برف باری کے باعث 3 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ لاری یار گاوں میں اخروٹ کے دو درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ Heavy Snowfall in Kashmir
بتادیں کہ ترال کے دور افتادہ علاقوں میں دو سے ڈھائی فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی اور یہ رپورٹ فائل کرنے تک برف و باراں کا سلسلہ جاری تھا۔
اطلاعات کے مطابق، ترال کے پاری بل میں مشتاق احمد شیخ ولد حبیب ا ﷲ شیخ ، ہر دور میں حاجی نذیر احمد اور ہاری پاری گام میں غلام محمد گنائی کے تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ لاری یار ترال میں اخروٹ کے دو درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔ Heavy snowfall uprooted trees
نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ترال کے دور اافتادہ علاقوں میں بھاری برف باری ہو رہی ہے جب کہ اہم رابط سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔