ترال:جنوبی کشمیر کے اکثر، علاقوں میں رات کو ہوئی تازہ ہلکی برفباری سے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے تاہم کئی علاقوں سے بجلی کی ابتر صورتحال اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عوام کے لیے مشکلات کاباعث بنا ہوا ہے
سب ضلع ترال میں دوران شب میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں تین سے پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے اور آج صبح جب لوگ نیند سے بیدار ہوئے تو انھوں نے اپنے چاروں اطراف برف کی سفید چادر دیکھی۔ حالانکہ جہاں اس برفباری سے راستے وغیرہ بند نہیں ہوئے تاہم کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال کی خبریں موصول ہوئی ہیں، وہیں مقامی زمینداروں کا ماننا ہے کہ برفباری ان کے زمین کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور اسے پیدوار میں اضافہ ہوگا۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ برفباری جہاں مجموعی طور پر خوش آئند بات ہے تاہم اسے معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہو جاتے ہیں۔