اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں برفباری سے عام زندگی مفلوج - کشمیر میں برفباری

پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے میدانی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پلوامہ میں برف باری سے عام زندگی مفلوج
پلوامہ میں برف باری سے عام زندگی مفلوج

By

Published : Jan 6, 2021, 2:55 PM IST

گزشتہ چار روز سے جاری برفباری کی وجہ سے وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے قصبہ و دیہات میں سڑکوں کے ساتھ ساتھ بجلی اور پانی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ کافی مشکلات سے دو چار ہیں۔ وہیں متعلقہ محکموں نے آج شام تک سارے راستہ کھولنے کی لوگوں کو یقین دہانی کی ہے۔

پلوامہ میں برف باری سے عام زندگی مفلوج

پودی وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے میدانی اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برفباری کی وجہ سے ضلع پلوامہ کے قصبہ سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی پانی اور سڑک رابطہ منقطع ہیں۔ اگرچہ دن گزارنے کے ساتھ ہی ضلع کی مختلف شاہرواں پر برف ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ قصبہ کو مختلف علاقوں سے جوڑنے والی سڑکوں سے برف ہٹانا ابھی باقی ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی اور پانی بحال نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سنگرونی سے طفیل خان نامی نوجوان نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے علاقے میں سڑکوں سے برف ہٹائی جائے اور بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کی جائے۔

ضلع کے بالائی علاقے سنگرونی میں 3 فٹ کے قریب برف جمع ہوئی ہے۔ میدانی علاقوں میں 2 فٹ کے فریب برف باری درج کی گئی ہے۔ وہیں باقی علاقوں میں 3 فٹ کے قریب برفباری درج کی گئی جس کی وجہ سے پورے ضلع میں عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے جب ہم نے محمکہ آر اینڈ بی ایگزیکیوٹیو انجینیئر یاسر جان سے رابط کیا تو انہوں نے کہا کہ صبح سے شاہراوں پر برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ شام تک ضلع کے تمام راستوں سے برف ہٹایا جائے گا۔

قصبہ پلوامہ کی بات کرے تو یہاں بھی لوگوں کو شکایات ہیں کہ گلی کوچوں کے علاوہ نجی راستوں سے برف نہیں ہٹایا گیا ہے۔ ایگزیکیوٹیو افسر میونسپل کمیٹی پلوامہ محمد اقبال نے کہا کہ قصبہ کی سبھی مین سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details