اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانپور قصبہ میں سکے چمپئن شپ کا انعقاد

بچوں کو جسمانی و ذہنی طور تندرست رکھنے اور منشیات کی لت سے دور رکھنے کی غرض سے پانپور میں سکے چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں قریب پچاس کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

By

Published : Dec 29, 2020, 6:14 PM IST

بچوں کو جسمانی و ذہنی طور تندرست رکھنے کی غرض سے پیر کو سکے ماشل آرٹ ڈسٹرکٹ پلوامہ نے پتل باغ پانپور میں ایک روزہ سکے چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔

پروگرام میں پانپور زون کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً پچاس کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ چمپئن شپ میں مقامی لڑکیوں نے بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا۔

پانپور قصبہ میں سکے چمپئن شپ کا انعقاد

پروگرام آرگنائزرز کے مطابق چمپئن شپ کے انعقاد کا اصل مقصد بچوں کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے تاکہ وہ اپنے چھپے ہنر کو باہر لا سکیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو کھیل کود کی طرف مائل کرکے انہیں جسمانی اور ذہنی طور تندرست رکھنا ہے۔

چمپئن میں آئی لڑکیوں نے کہا کہ ماشل آرٹ ہر لڑکی کے لئے ضروری ہے تاکہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکے۔

آرگنائزرز کے مطابق عالمی وبا کے سبب بچے گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جس سے انکی جسمانی و ذہنی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض نوجوان منشیات کی لت میں بری طرح پھنس چکے ہیں، اگر طلباء کھیل کود کی جانب راغب ہوتے ہیں تو وہ بری عادتوں سے دور رہ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details