اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ Islamic Univeristy of Science & Technology, Awantiporaمیں علم ریاضی پر دو روز تک جاری رہنے والا سیمنار جمعہ کو اختتام پذیر ہوا۔ Seminar on Language & Mathematics Concludes سیمینار کا اہتمام شعبہ ریاضی IUST نے کیا تھا جس میں علم ریاضی کے کئی نامور اور معروف ریاضی داں افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
Seminar on Language & Mathematics: اسلامک یونیورسٹی میں علم ریاضی پر دو روزہ سیمنار
اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ میں علم ریاضی پر منعقد کیے گئے سیمنار Seminar on Language & Mathematicsکے دوران مختلف یونیورسٹیز سے مدعو کیے گئے علم ریاضی کے ماہرین نے موضوع کی نسبت اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے علاوہ طلبہ کے لیے پریکٹیکل ورکشاپ کا بھی انعقاد عمل میں لایا۔
سیمنار کے پہلے دن کی کارروائی کے آغاز میں شعبہ ریاضی کی سربراہ پروفیسر فوزیہ قاضی نے مدعو کیے گئے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا مختصر تعارف پیش کیا۔ Seminar at IUST Awantiporaانہوں نے سیمنار کے دوران موضوع کے متعلق اظہار خیال، ماہرین سے سیکھنے اور نوجوان سکالرز کے لیے نیٹ ورکنگ کے مواقع پیدا کرنے میں رو برو سیمینارز اور کانفرنسز کے اہم کردار کے بارے میں بتایا۔
مقررین میں جے کے آئی ایم ایس سے پروفیسر امین صوفی، آئی ایس آئی کولکتہ سے پروفیسر موسمی بوس، شیو نادر یونیورسٹی سے پروفیسر امبر حبیب انکے علاوہ پروفیسر صدیق واحد، رجسٹرار IUST پروفیسر نصیر اقبال اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔ سیمنار کے دوسرے روز پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر سریش کمار شرما اور پروفیسر دپیش بھاٹی کی جانب سے سافٹ ویئر سے متعلق پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے پریزنٹیشن و ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔