آبی ذخائر کو بچانے اور بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے آج محکمہ دیہی ترقی اور جل شکھتی کے باہمی اشتراک سے ڈاڈسرہ ترال میں ایک جانکاری پروگرام منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ آشا ورکروں اور گرام سیوکوں نے شمولیت کی۔
پروگرام کے دوران ماہرین کی طرف سے پانی کو بچانے کے لیے مختلف تیکنیکی زاویوں پر بات چیت کی گئی اور قومی سطح پر پانی کے بچاؤ کے حوالے سے کیے جا رہے سرکاری اقدامات کو بیان کیا گیا۔ حاضرین نے دیہی ترقی محکمے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی اپیل کی۔