ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی کورونا مثبت کیسز میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
وہیں اگر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی بات کریں تو یہاں بھی اس وائرس میں مبتلا افراد کی اموات میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس وبائی بیماری سے لوگوں کو بچانے کے لئے انتظامیہ ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ وہیں دوسری جانب اب سیلف ہیلپ گروپ بھی لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔
آج ضلع پلوامہ کے وہبگ نامی گاؤں میں رہبر نامی ایک سیلف ہیلپ گروپ نے وہبگ علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔ اس مہم کے دوران انہوں نے لوگوں سے اس وبائی بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے طریقے بھی بتائے۔
کورونا پر قابو پانے کے لیے وہبگ علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ اس حوالے سے نزہت شفیع نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ اقدام اس لئے کیا تاکہ ہم اپنے علاقے کو اس وبائی بیماری سے محفوظ رکھ سکیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ہم اس مہم کے دوران لوگوں کو باخبر کررہے ہیں کہ محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر عمل پیرا ہوں تاکہ وہ خود کو اور دوسروں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکیں۔