جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے بعد جہاں عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے وہیں انتظامیہ بھی عام لوگوں کی صحت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سیمپلنگ دوبارہ شروع آج سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں سیمپلنگ کا عمل پھر سے شروع کیا گیا جس دوران تقریباً تیس سے زائد سیمپلز لیے گیے جن کے ریزلٹ ایک دو دن میں متوقع ہے۔
اب تک علاقے میں کورونا وائرس کے تیس مثبت کیس سامنے آنے ہیں جبکہ دو افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں انتظامیہ نے چھ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ متعدد افراد کو قرنطینہ میں لیا گیا ہے۔
تاہم ای ٹی وی بھارت کو قرنطینہ سینٹرز سے مسلسل لازمی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظہور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں اب تک تقریباً انیس سو سیمپلس لیے گیے ہیں جن میں بیشتر منفی آ گئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے بتایا علاقے میں ابھی تک 19 سو سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور آج جانچ کے لیے 39 افراد کے سیمپلز لیے گئے ہیں۔ ایک سے دو دنوں میں ان کی رپورٹ آئے گی۔